Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1667

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن سعید از موسیٰ بن عقبہ از کریب مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہما از حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ سے مزدلفہ واپس جا رہے تھے، (اسی اثناء میں) آپ ایک گھاٹی میں اترے، آپ نے قضاء حاجت کی، پھر وضوء کیا، پس میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ نماز پڑھیں گے؟ آپ نے فرمایا: نماز (کی جگہ) تمہارے آگے ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ مَالَ إِلَى الشِّعْبِ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُصَلِّي فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1667