Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1664

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جبیر بن مطعم نے حدیث بیان کی از والد خود انہوں نے کہا: میں اپنا اونٹ تلاش کر رہا تھا۔ (ح) اور، ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو، انہوں نے محمد بن جبیر سے سنا از والد خود حضرت جبیر بن مطعم، انہوں نے کہا:

میں نے اپنا اونٹ گم کر دیا تھا، پس عرفہ کے دن میں اس کو ڈھونڈنے کے لیے نکلا تو میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میدانِ عرفہ میں وقوف کر رہے تھے، تو میں نے (دل میں) کہا: اللہ کی قسم! یہ شخص تو حمس (قریش) سے ہیں تو یہ یہاں پر کیوں وقوف کر رہے ہیں؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ كُنْتُ أَطْلُبُ بَعِيرًا لِي ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ أَضْلَلْتُ بَعِيرًا لِي فَذَهَبْتُ أَطْلُبُهُ يَوْمَ عَرَفَةَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ فَقُلْتُ هَذَا وَاللَّهِ مِنْ الْحُمْسِ فَمَا شَأْنُهُ هَا هُنَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1664