Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1663

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از سالم بن عبداللہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

عبدالملک بن مروان نے حجاج کی طرف لکھا کہ وہ حج کے احکام میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے طریقہ پر عمل کرے، پھر جب عرفہ کا دن آیا تو حضرت عبداللہ بن عمر زوال آفتاب کے بعد حجاج کے خیمہ کے پاس آئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، پھر انہوں نے بلند آواز سے کہا: وہ کہاں ہے؟ تو حجاج ان کے پاس آیا، پس حضرت ابن عمر نے اس سے (نماز پڑھانے کے لیے) کہا، اس نے کہا: اب؟ حضرت ابن عمر نے کہا: ہاں! اس نے کہا: مجھے اتنی مہلت دیں کہ میں اپنے اوپر پانی بہا لوں، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سواری سے اترے حتیٰ کہ حجاج باہر نکلا، پس وہ میرے اور میرے والد کے درمیان چلنے لگا، سالم بیان کرتے ہیں: میں نے (حجاج سے) کہا: اگر تم سنت پر عمل کرنا چاہتے ہو تو آج خطبہ چھوٹا دینا اور وقوف جلدی کرنا، حضرت ابن عمر نے کہا: اس نے سچ کہا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ كَتَبَ إِلَى الْحَجَّاجِ أَنْ يَأْتَمَّ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي الْحَجِّ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ جَاءَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَأَنَا مَعَهُ حِينَ زَاغَتْ الشَّمْسُ أَوْ زَالَتْ فَصَاحَ عِنْدَ فُسْطَاطِهِ أَيْنَ هَذَا فَخَرَجَ إِلَيْهِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ الرَّوَاحَ فَقَالَ الْآنَ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَنْظِرْنِي أُفِيضُ عَلَيَّ مَاءً فَنَزَلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَتَّى خَرَجَ فَسَارَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي فَقُلْتُ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُ أَنْ تُصِيبَ السُّنَّةَ الْيَوْمَ فَاقْصُرْ الْخُطْبَةَ وَعَجِّلْ الْوُقُوفَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ صَدَقَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1663