Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1661

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از ابی النضر از عمیر مولیٰ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما از حضرت ام الفضل بنت الحارث رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ

یوم عرفہ کو ان کے سامنے اس بات میں اختلاف ہوا کہ اس دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا تھا یا نہیں؟ بعض نے کہا: آپ روزے سے ہیں اور بعض نے کہا: آپ روزے سے نہیں ہیں، تو میں نے آپ کی طرف دودھ کا پیالہ بھیجا، اس وقت آپ اونٹ پر سوار تھے، آپ نے اس دودھ کو پی لیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ نَاسًا اخْتَلَفُوا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ هُوَ صَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَيْسَ بِصَائِمٍ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ فَشَرِبَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1661