امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن زیاد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا:
میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ ہمارے پاس سے گزر رہے تھے اور لوگ لوٹے سے وضوء کر رہے تھے، حضرت ابوہریرہ نے کہا: مکمل وضوء کرو کیونکہ ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا ہے: (بے ڈھلی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہو۔
حدَّثنا آدَمُ بنُ أَبِي إِياسٍ، قالَ: حدَّثنا شُعْبَةُ، قالَ: حدَّثنا مُحَمَّدُ بنُ زِيادٍ، قالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَكانَ يَمُرُّ بِنا والنَّاسُ يَتَوَضَّؤُونَ مِنَ المِطْهَرَةِ، قالَ: أَسْبِغُوا الوُضُوءَ؛ فَإِنَّ أَبا القاسِمِ ﷺ قالَ
وَيْلٌ لِلأَعْقابِ مِنَ النَّارِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 165