Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1659

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از محمد بن ابی بکر الثقفی،

انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور وہ دونوں صبح کو منیٰ سے میدانِ عرفات کی طرف جا رہے تھے کہ آپ لوگ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم میں سے بعض لا الہ الا اللہ پڑھتے تھے اور اس پر انکار نہیں کیا جاتا تھا اور ہم میں سے بعض لوگ اللہ اکبر اللہ اکبر پڑھتے تھے اور اس پر انکار نہیں کیا جاتا تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُمَا غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يُهِلُّ مِنَّا الْمُهِلُّ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ وَيُكَبِّرُ مِنَّا الْمُكَبِّرُ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1659