Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1658

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے سالم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عمیر سے سنا جو حضرت ام الفضل کے آزادشدہ غلام ہیں از حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ

لوگوں کو شک تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم عرفہ کا روزہ رکھا ہے یا نہیں؟ پس میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مشروب بھیجا جس کو آپ نے پی لیا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا سَالِمٌ قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ شَكَّ النَّاسُ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1658