امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصہ بن عقبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الاعمش از ابراہیم از عبدالرحمن بن یزید از عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (منیٰ میں) دو رکعت پڑھیں، اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعت پڑھیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعت پڑھیں، پھر ان کے بعد تم میں اختلاف ہوگیا (کوئی دو رکعت پڑھتا تھا اور کوئی چار رکعت) کاش! ان چار رکعتوں میں میرا حصہ وہ دو رکعت ہوتیں جو مقبول ہوئیں۔
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ تَفَرَّقَتْ بِكُمْ الطُّرُقُ فَيَا لَيْتَ حَظِّي مِنْ أَرْبَعٍ رَكْعَتَانِ مُتَقَبَّلَتَانِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1657