Sahih Al Bukhari 1654

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی نے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوبکر بن عیاش سے سماع کیا، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ملا (ح) اور مجھے اسماعیل بن ابان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوبکر نے حدیث بیان کی از عبدالعزیز، انہوں نے بیان کیا:

میں یوم ترویه کو منیٰ کی طرف نکلا، پس میری حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی جو درازگوش پر جا رہے تھے، میں نے پوچھا: اس دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: دیکھو! تمہارے امراء جہاں نماز پڑھتے ہیں وہیں نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ لَقِيتُ أَنَسًا ح و حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ خَرَجْتُ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَلَقِيتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَاهِبًا عَلَى حِمَارٍ فَقُلْتُ أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ فَقَالَ انْظُرْ حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُكَ فَصَلِّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1654