امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسحاق ازرق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبدالعزیز بن رفیع، انہوں نے کہا:
میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ مجھے وہ حدیث سنائیے جس کو آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یاد رکھا ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم الترویہ (آٹھ ذوالحجہ) کو ظہر اور عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ حضرت انس نے کہا: منیٰ میں، میں نے پوچھا: پھر منیٰ سے واپسی کے دن آپ نے عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: ابطح (وادی محصب) میں، پھر فرمایا: تم اس طرح کرو جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُلْتُ أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1653