Sahih Al Bukhari 1652

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مومل بن ہشام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی از ایوب از حفصہ، انہوں نے بیان کیا:

ہم کنواری عورتوں کو باہر نکلنے سے منع کرتے تھے، پھر ایک عورت آئی اور (بصرہ میں) بنو خلف کے محل میں اتری، اس نے یہ حدیث بیان کی کہ اس کی بہن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی کے نکاح میں تھی جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارہ جہاد کیے تھے اور میری بہن بھی چھ غزوات میں اس کے ساتھ تھی، اس نے کہا: ہم زخمیوں کی دوادارو کرتے تھے اور بیماروں کی تیمارداری کرتے تھے، پس میری بہن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: کیا ہم میں سے کسی پر کوئی حرج ہے کہ اگر اس کے پاس چادر نہ ہو تو وہ جہاد میں نہ جائے؟ آپ نے فرمایا: اس کو چاہیے کہ وہ اپنی سہیلی کی چادر اوڑھ لے اور اس کو چاہیے کہ وہ نیک کام میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہو، پس جب حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا آئیں تو ہم نے ان سے اس حدیث کے متعلق سوال کیا اور ان کی عادت تھی کہ وہ جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتیں: آپ پر میرا باپ فدا ہو، ہم نے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح اور اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! آپ پر میرا باپ فدا ہو! آپ نے فرمایا: کنواری، پردہ دار اور حیض والیاں سب نکلیں اور نیک کاموں میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں اور حیض والیاں نماز کی جگہوں سے الگ رہیں، میں نے کہا: حیض والی بھی؟ انہوں نے کہا: کیا حیض والی عورت میدانِ عرفات میں اور فلاں فلاں جگہ (یعنی مزدلفہ اور منیٰ میں) نہیں جاتی۔

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ كُنَّا نَمْنَعُ عَوَاتِقَنَا أَنْ يَخْرُجْنَ فَقَدِمَتْ امْرَأَةٌ فَنَزَلَتْ قَصْرَ بَنِي خَلَفٍ فَحَدَّثَتْ أَنَّ أُخْتَهَا كَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً وَكَانَتْ أُخْتِي مَعَهُ فِي سِتِّ غَزَوَاتٍ قَالَتْ كُنَّا نُدَاوِي الْكَلْمَى وَنَقُومُ عَلَى الْمَرْضَى فَسَأَلَتْ أُخْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ هَلْ عَلَى إِحْدَانَا بَأْسٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا جِلْبَابٌ أَنْ لَا تَخْرُجَ قَالَ لِتُلْبِسْهَا صَاحِبَتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا وَلْتَشْهَدْ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُؤْمِنِينَ فَلَمَّا قَدِمَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَأَلْنَهَا أَوْ قَالَتْ سَأَلْنَاهَا فَقَالَتْ وَكَانَتْ لَا تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَدًا إِلَّا قَالَتْ بِأَبِي فَقُلْنَا أَسَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا قَالَتْ نَعَمْ بِأَبِي فَقَالَ لِتَخْرُجْ الْعَوَاتِقُ ذَوَاتُ الْخُدُورِ أَوْ الْعَوَاتِقُ وَذَوَاتُ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضُ فَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ الْمُصَلَّى فَقُلْتُ أَلْحَائِضُ فَقَالَتْ أَوَلَيْسَ تَشْهَدُ عَرَفَةَ وَتَشْهَدُ كَذَا وَتَشْهَدُ كَذَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1652