امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عبدالرحمن بن القاسم از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں مکہ میں آئی اور اس وقت میں حائضہ تھی اور میں نے بیت اللہ میں طواف کیا نہ صفا اور المروۃ میں‘ پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی‘ آپ نے فرمایا: وہ سب کام کرو جو حج کرنے والے کرتے ہیں سوا اس کے کہ تم جب تک پاک نہ ہو جاؤ‘ حج کا طواف نہ کرنا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَتْ فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ افْعَلِي كَمَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي
Reference: Sahih Al Bukhari 1650