امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری انہوں نے کہا: مجھے عطاء بن یزید نے خبر دی از حمران جو حضرت عثمان بن عفان کے آزاد کردہ غلام ہیں
انہوں نے دیکھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضوء کا پانی منگایا، پھر اس پانی کو برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیلا پھر انہیں تین بار دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالا، پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر ناک صاف کی، پھر تین بار اپنے چہرے کو دھویا اور تین بار اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے ہر پیر کو تین بار دھویا، پھر کہا: میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا اور فرمایا: جس نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی جس میں اپنے نفس سے کوئی بات نہیں کی، اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کو معاف فرما دے گا۔
حدَّثنا أبو اليَمانِ، قالَ: أخبَرَنا شُعَيْبٌ، عن الزُّهْرِيِّ، قالَ: أخبَرَني عَطاءُ بنُ يَزِيدَ، عن حُمْرانَ مَوْلَى عُثْمانَ بنِ عَفَّانَ:أَنَّهُ رَأَى عُثْمَانَ دَعا بِوَضُوءٍ، فَأَفْرَغَ على يَدَيْهِ مِنْ إِنائِهِ فَغَسَلَهُما ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ في الوَضُوءِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ واسْتَنْشَقَ واسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَيَدَيْهِ إلى المِرْفَقَيْنِ ثَلاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ كُلَّ رِجْلٍ ثَلاثًا، ثُمَّ قالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَتَوَضَّأُ نَحْوَ وُضُوئِي هَذا، وقالَ
مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذا، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لا يُحَدِّثُ فيهما نَفْسَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 164