Sahih Al Bukhari 1649

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو از عطاء از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے طواف اور صفا اور المروۃ کی سعی میں اس لیے دوڑے تاکہ مشرکین کو اپنی قوت دکھائیں۔

حمیدی نے یہ اضافہ کیا: انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے عطاء سے اس حدیث کی مثل سنی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّمَا سَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيُرِيَ الْمُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ زَادَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو سَمِعْتُ عَطَاءً عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1649