امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں المکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی از ابن جریج‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا‘ انہوں نے کہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے‘ پس بیت اللہ کا طواف کیا پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی‘ پھر آپ نے الصفا اور المروۃ کے درمیان سعی کی‘ پھر یہ آیت پڑھی: بے شک تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ تَلَا لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب)
Reference: Sahih Al Bukhari 1647