Sahih Al Bukhari 1645

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار‘ انہوں نے کہا:

ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ ایک شخص نے اپنے عمرہ میں بیت اللہ کا طواف کیا اور الصفا اور المروۃ کا طواف نہیں کیا‘ آیا وہ اپنی بیوی سے مباشرت کر سکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ میں) آئے‘ پس آپ نے بیت اللہ کا طواف کر کے سات چکر لگائے اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت پڑھیں‘ پھر صفا اور المروۃ کے درمیان سات مرتبہ طواف کیا۔ تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ فِي عُمْرَةٍ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ فَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1645