Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1644

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبید بن میمون نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عیسیٰ بن یونس نے حدیث بیان کی از عبیداللہ بن عمر از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلا طواف کرتے تو تین چکروں میں دوڑتے اور چار چکروں میں معمول کی رفتار سے چلتے اور بطن المسیل (نالے کے نشیب) میں صفا اور المروۃ کے درمیان دوڑتے تھے‘ عبیداللہ نے کہا: میں نے نافع سے پوچھا: کیا عبداللہ جب رکن یمانی پر پہنچتے تو معمول کی رفتار سے چلتے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں! مگر جب رکن یمانی کے پاس رش ہوتا تو (وہ آہستہ چلتے) اور اس کی تعظیم کو ترک نہیں کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَافَ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ خَبَّ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا وَكَانَ يَسْعَى بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقُلْتُ لِنَافِعٍ أَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَمْشِي إِذَا بَلَغَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ يُزَاحَمَ عَلَى الرُّكْنِ فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَدَعُهُ حَتَّى يَسْتَلِمَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1644