امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی از نافع
کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سال حج کا ارادہ کیا جس سال حجاج نے حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہما پر حملہ کیا‘ تو حضرت ابن عمر سے کہا گیا کہ بے شک لوگوں کے درمیان جنگ ہونے والی ہے اور ہم کو یہ خطرہ ہے کہ وہ آپ کو روک لیں گے تو حضرت ابن عمر نے کہا: بے شک تمہارے لیے رسول اللہ میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱) تو میں اس وقت اسی طرح کروں گا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا‘ میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے عمرہ کو واجب کر لیا ہے‘ پھر وہ باہر نکل گئے‘ حتیٰ کہ جب وہ ظاہر البیداء پر پہنچے تو کہا: حج اور عمرہ کا معاملہ تو ایک طرح کا ہے‘ میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرہ کے ساتھ حج کو بھی واجب کر لیا ہے اور وہ قدید سے قربانی کا جانور بھی خرید کر اپنے ساتھ لے گئے اور انہوں نے اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا‘ سو انہوں نے نحر نہیں کیا اور نہ کوئی اور ایسا کام کیا جو احرام میں ممنوع تھا‘ سر منڈایا نہ بال کاٹے‘ حتیٰ کہ قربانی کا دن آ گیا‘ پھر انہوں نے نحر کیا اور سر منڈایا اور ان کا گمان یہ تھا کہ انہوں نے پہلے طواف کے ساتھ حج اور عمرہ کا طواف کر لیا ہے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَرَادَ الْحَجَّ عَامَ نَزَلَ الْحَجَّاجُ بِابْنِ الزُّبَيْرِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ النَّاسَ كَائِنٌ بَيْنَهُمْ قِتَالٌ وَإِنَّا نَخَافُ أَنْ يَصُدُّوكَ فَقَالَ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ إِذًا أَصْنَعَ كَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ عُمْرَةً ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِظَاهِرِ الْبَيْدَاءِ قَالَ مَا شَأْنُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلَّا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ حَجًّا مَعَ عُمْرَتِي وَأَهْدَى هَدْيًا اشْتَرَاهُ بِقُدَيْدٍ وَلَمْ يَزِدْ عَلَى ذَلِكَ فَلَمْ يَنْحَرْ وَلَمْ يَحِلَّ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ وَلَمْ يَحْلِقْ وَلَمْ يُقَصِّرْ حَتَّى كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ فَنَحَرَ وَحَلَقَ وَرَأَى أَنْ قَدْ قَضَى طَوَافَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ بِطَوَافِهِ الْأَوَّلِ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَذَلِكَ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1640