Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 163

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از ابی بشر از یوسف بن ماہک از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انہوں نے بیان کیا کہ

ہم نے ایک سفر کیا تھا اس سفر میں نبی ﷺ ہم سے پیچھے رہ گئے تھے، پس آپ نے ہم کو پا لیا، اس وقت ہم عصر کی نماز میں تاخیر کر چکے تھے، پس ہم وضوء کرنے لگے اور ہم اپنے پیروں پر مسح کر رہے تھے، پس آپ نے بہ آوازِ بلند دو یا تین بار فرمایا: (بے ڈھلی) ایڑیوں کے لیے دوزخ کی آگ کا عذاب ہو۔

حدَّثنا مُوسَى، قالَ: حدَّثنا أبو عَوانَةَ، عن أَبِي بِشْرٍ، عن يُوسُفَ بنِ ماهِكٍ عن عَبْدِ اللَّهِ بنِ عَمْرٍو، قالَ: تَخَلَّفَ النَّبِيُّ ﷺ عَنَّا في سَفْرَةٍ سافَرْناها، فَأَدْرَكَنا وَقَدْ أَرْهَقْنا العَصْرَ، فَجَعَلْنا نَتَوَضَّأُ وَنَمْسَحُ على أَرْجُلِنا، فَنادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ

وَيْلٌ لِلأَعْقابِ مِنَ النَّارِ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 163