Sahih Al Bukhari 1639

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن علیہ نے حدیث بیان کی از ایوب از نافع، وہ بیان کرتے ہیں

کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر ان کے پاس گئے، ان کی سواری (حج کو جانے کے لیے) تیار تھی، عبداللہ بن عبداللہ نے کہا: مجھے یہ خوف ہے کہ اس سال لوگوں کے درمیان لڑائی ہو گی‘ سو وہ آپ کو بیت اللہ جانے سے روک دیں گے‘ کاش! آپ ٹھہر جاتے‘ حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (عمرہ کے لیے) نکلے‘ تو کفار قریش آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہو گئے‘ لہٰذا اگر میرے اور بیت اللہ کے درمیان لوگ حائل ہو گئے تو میں اس طرح کروں گا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: بے شک تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱) پھر انہوں نے کہا: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے عمرہ کے ساتھ حج کو بھی واجب کر لیا ہے‘ پھر حضرت عبداللہ بن عمر مکہ پہنچے تو حج اور عمرہ کے لیے ایک (قسم کا) طواف کیا۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا دَخَلَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَظَهْرُهُ فِي الدَّارِ فَقَالَ إِنِّي لَا آمَنُ أَنْ يَكُونَ الْعَامَ بَيْنَ النَّاسِ قِتَالٌ فَيَصُدُّوكَ عَنْ الْبَيْتِ فَلَوْ أَقَمْتَ فَقَالَ قَدْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَالَ كُفَّارُ قُرَيْشٍ بَيْنهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَإِنْ حِيلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ أَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ ثُمَّ قَالَ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ مَعَ عُمْرَتِي حَجًّا قَالَ ثُمَّ قَدِمَ فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1639