امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے، پس ہم نے عمرہ کا احرام باندھا، پھر آپ نے فرمایا: جس کے پاس قربانی ہے وہ حج کا اور عمرہ کا احرام باندھے، پھر وہ اس وقت تک حلال نہیں ہوگا جب تک کہ ان دونوں سے حلال نہ ہو جائے، پس میں مکہ میں آئی اور اس وقت میں حائضہ تھی، پھر جب ہم نے حج کر لیا تو آپ نے مجھے حضرت عبدالرحمٰن کے ساتھ مقام تنعیم کی طرف بھیجا، پس میں نے عمرہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے (اس) عمرہ کی جگہ ہے، پس جن لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا انہوں نے طواف کیا (اور سعی کی)‘ پھر احرام کھول دیا‘ پھر جب وہ منیٰ سے لوٹ کر آئے تو انہوں نے ایک اور طواف (زیارت) کیا اور جن لوگوں نے حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا‘ انہوں نے صرف ایک طواف کیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ثُمَّ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا فَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَرْسَلَنِي مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ مَكَانَ عُمْرَتِكِ فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ ثُمَّ حَلُّوا ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى وَأَمَّا الَّذِينَ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1638