امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از محمد بن عبدالرحمان بن نوفل از عروہ از زینب ابنۃ ام سلمہ از حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ شکایت کی کہ میں بیمار ہوں، تو آپ نے فرمایا: تم لوگوں کے پیچھے سے طواف کرو، اس حال میں کہ تم سوار ہو، پس میں نے طواف کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پہلو میں یہ آیات پڑھ رہے تھے: ”وَالطُّورِ ◯ وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ ◯“ (الطور: ۲۔۱) اور (پہاڑ) طور کی قسم ◯ اور اس کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے ◯
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَشْتَكِي فَقَالَ طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ فَطُفْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ وَهُوَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 1633