Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1632

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق الواسطی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے خالد نے حدیث بیان کی از خالد الحذاء از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور آپ اس وقت اونٹ پر سوار تھے، آپ جب بھی حجر اسود کے پاس آتے تو جو چیز آپ کے ہاتھ میں ہوتی، آپ اس چیز سے اس کی طرف اشارہ کرتے اور اللہ اکبر کہتے۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَهُوَ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ فِي يَدِهِ وَكَبَّرَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1632