امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے الحسن بن عمر البصری نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی از حبیب از عطاء از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کہ لوگوں نے صبح کی نماز کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا، پھر وہ واعظ کے پاس بیٹھ گئے حتیٰ کہ جب سورج طلوع ہو گیا تو وہ اٹھ کر طواف کی دو رکعت پڑھنے لگے، تب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: پہلے تو یہ لوگ بیٹھے رہے اور جب وہ ساعت آئی جس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے تو پھر یہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَاسًا طَافُوا بِالْبَيْتِ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ قَعَدُوا إِلَى الْمُذَكِّرِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتْ الشَّمْسُ قَامُوا يُصَلُّونَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَعَدُوا حَتَّى إِذَا كَانَتْ السَّاعَةُ الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا الصَّلَاةُ قَامُوا يُصَلُّونَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1628