امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے‘ پس آپ نے بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور مقام کے پیچھے دو رکعت پڑھی‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا کی طرف نکلے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں تمہارے لیے عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۳)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}.
Reference: Sahih Al Bukhari 1627