امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابوبکر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فضیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے کریب نے خبر دی از حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے‘ پس آپ نے طواف کیا اور صفا اور المروۃ کے درمیان سعی کی اور اس طواف کے بعد کعبہ کے قریب نہیں گئے حتیٰ کہ عرفات سے لوٹ آئے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ، فَطَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَلَمْ يَقْرَبِ الْكَعْبَةَ بَعْدَ طَوَافِهِ بِهَا حَتَّى رَجَعَ مِنْ عَرَفَةَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1625