Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1623

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو انہوں نے کہا:

ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ آیا کوئی شخص اپنے عمرہ میں صفا اور المروۃ کے درمیان سعی کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے عمل زوجیت کر سکتا ہے؟ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے‘ آپ نے بیت اللہ میں سات بار طواف کیا‘ پھر آپ نے مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور صفا اور المروۃ کے درمیان سعی کی اور کہا: بے شک تمہارے لیے رسول اللہ میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَيَقَعُ الرَّجُلُ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي الْعُمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، ثُمَّ صَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَقَالَ ‏{‏لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ‏}‏‏.‏ قَالَ وَسَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالَ لاَ يَقْرَبِ امْرَأَتَهُ حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1623