امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی‘ یونس نے کہا: ابن شہاب نے بیان کیا: ہمیں حمید بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو اس حج میں بھیجا جس حج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر کو حج کا امیر بنایا تھا‘ حجۃ الوداع سے پہلے قربانی کے دن ان کو لوگوں کی جماعت کے ساتھ بھیجا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کریں: سنو! اس سال کے بعد کوئی مشرک حج کرے گا اور نہ کوئی بیت اللہ میں برہنہ طواف کرے گا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ـ رضى الله عنه ـ بَعَثَهُ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فِي رَهْطٍ يُؤَذِّنُ فِي النَّاسِ " أَلاَ لاَ يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلاَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1622