امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی کہ ابن جریج نے ان کو خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے سلیمان الاحول نے خبر دی‘ ان کو طاؤس نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کا طواف کر رہے تھے‘ اسی اثناء میں آپ نے دیکھا کہ ایک شخص نے اپنا ہاتھ تسمہ‘ دھاگے یا کسی اور چیز سے دوسرے آدمی سے باندھا ہوا تھا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنے ہاتھ سے کاٹ دیا اور فرمایا: اس کا ہاتھ پکڑ کر چلو۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ، أَنَّ طَاوُسًا، أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ رَبَطَ يَدَهُ إِلَى إِنْسَانٍ بِسَيْرٍ، أَوْ بِخَيْطٍ، أَوْ بِشَىْءٍ غَيْرِ ذَلِكَ، فَقَطَعَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ " قُدْهُ بِيَدِهِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1620