Sahih Al Bukhari 1619

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از محمد بن عبد الرحمن بن نوفل از عروہ بن الزبیر از حضرت زینب بنت ابی سلمہ از حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں‘ آپ نے فرمایا: تم لوگوں کے پیچھے سواری پر طواف کرو‘ پس میں نے طواف کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت صبح کی نماز بیت اللہ کے پہلو میں پڑھ رہے تھے اور اس وقت آپ ان آیات کی تلاوت کر رہے تھے: ”والطور وکتب مسطور “ (الطور: ۲-۱) پہاڑ طور کی قسم! اور اس کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِّي أَشْتَكِي‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ، وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ ‏"‏‏.‏ فَطُفْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَئِذٍ يُصَلِّي إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ، وَهْوَ يَقْرَأُ ‏{‏وَالطُّورِ * وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ‏}‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1619