Sahih Al Bukhari 1617

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں انس بن عیاض نے حدیث بیان کی از عبید اللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں پہلا طواف کرتے تو تین چکر دوڑ کر کرتے اور چار چکر چل کر کرتے‘ اور آپ صفا اور المروۃ کے درمیان بطن المسیل (ایک نشیب) میں دوڑ کر جاتے تھے (اب وہاں بطن المسیل کی پہچان کے لیے سبز لائٹیں لگا دی گئی ہیں)۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ الطَّوَافَ الأَوَّلَ يَخُبُّ ثَلاَثَةَ أَطْوَافٍ، وَيَمْشِي أَرْبَعَةً، وَأَنَّهُ كَانَ يَسْعَى بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1617