Sahih Al Bukhari 1611

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از الزبیر بن عربی‘ انہوں نے بیان کیا کہ

ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حجر اسود کی تعظیم کے متعلق سوال کیا‘ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تعظیم کرتے تھے اور اس کو بوسا دیتے تھے‘ اس نے کہا: یہ بتائیں کہ اگر میں لوگوں کے ہجوم میں ہوں یا چومنے سے عاجز ہو جاؤں تو کیا کروں؟ حضرت ابن عمر نے کہا: تم اپنے اگر مگر کو یمن میں رکھو‘ میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجر اسود کی تعظیم کرتے تھے اور اس کو بوسا دیتے تھے۔

اور محمد بن یوسف الفربری نے کہا: میں نے ابو جعفر کی کتاب میں دیکھا‘ امام بخاری نے کہا: زبیر بن عدی کوفی ہے اور الزبیر بن عربی بصری ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ اسْتِلاَمِ الْحَجَرِ،‏.‏ فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ‏.‏ قَالَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ قَالَ اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1611