امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ہارون نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ورقاء نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زید بن اسلم نے خبر دی از والد خود‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے دیکھا حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو بوسا دیا اور کہا: اگر میں نے یہ نہ دیکھا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے بوسا دیا ہے تو میں تجھے بوسا نہ دیتا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَقَالَ لَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبَّلَكَ مَا قَبَّلْتُكَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1610