جب حضرت عثمان نے وضوء کیا تو کہا: کیا میں تم کو ایک حدیث بیان نہ کروں، اگر ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم کو وہ حدیث بیان نہ کرتا؟ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص بھی اچھی طرح وضوء کر کے نماز پڑھے گا اللہ اس کے اور اس نماز کے درمیان کے گناہوں کو بخش دے گا، حتیٰ کہ وہ اس نماز کو پڑھ لے۔
عروہ نے کہا: وہ آیت یہ ہے: "بے شک جو لوگ ہمارے نازل کیے ہوئے دلائل اور ہدایت کو چھپاتے ہیں، باوجود اس کے کہ ہم ان کو اپنی کتاب میں لوگوں کے لیے بیان کر چکے ہیں، ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے۔" (البقرہ: ۱۵۹)
وَعَنْ إِبْراهِيمَ، قالَ: قالَ صالِحُ بنُ كَيْسانَ: قالَ ابْنُ شِهابٍ: وَلَكِنْ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ عن حُمْرانَ:فَلَمَّا تَوَضَّأَ عُثْمَانُ قالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا لَوْلا آيَةٌ ما حَدَّثْتُكُمُوهُ؟ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ
لا يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ يُحْسِنُ وُضُوءَهُ، وَيُصَلِّي الصَّلاةَ، إِلَّا غُفِرَ لَهُ ما بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاةِ حَتَّى يُصَلِّيَها.
Reference: Sahih Al Bukhari 160