امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور محمد بن بکر نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی از ابوالشعثاء‘ انہوں نے کہا کہ
بیت اللہ کی کسی چیز کی تعظیم کو‘ کون ترک کرے گا؟ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ تمام ارکان کی تعظیم کرتے تھے (خواہ ارکان یمانیہ ہوں یا ارکان شامیہ اور عراقیہ) ۔ ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ان دو رکنوں (شامی اور عراقی) کی تعظیم نہیں کی جاتی‘ تو حضرت معاویہ نے کہا کہ بیت اللہ کی کسی چیز کی تعظیم کو ترک نہیں کیا جائے گا‘ اور حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہما (بھی) تمام ارکان کی تعظیم کرتے تھے۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَنَّهُ قَالَ وَمَنْ يَتَّقِي شَيْئًا مِنَ الْبَيْتِ، وَكَانَ مُعَاوِيَةُ يَسْتَلِمُ الأَرْكَانَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ إِنَّهُ لاَ يُسْتَلَمُ هَذَانِ الرُّكْنَانِ. فَقَالَ لَيْسَ شَىْءٌ مِنَ الْبَيْتِ مَهْجُورًا، وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ ـ رضى الله عنهما ـ يَسْتَلِمُهُنَّ كُلَّهُنَّ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1608