Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1601

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عکرمہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے تو آپ نے اس صورت میں کعبہ میں داخل ہونے سے انکار کر دیا کہ اس میں بت تھے، پھر آپ کے حکم سے ان کو نکالا گیا، پھر انہوں نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی صورتوں کو نکالا جن کے ہاتھوں میں تیر تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ان (مشرکین) کو ہلاک کر دے، یہ خوب جانتے تھے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے کبھی تیروں سے قسمت کا حال معلوم نہیں کیا، پھر آپ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور اس کی اطراف میں کہا: اللہ اکبر! اور وہاں نماز نہیں پڑھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا قَدِمَ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ فَأَخْرَجُوا صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ فِي أَيْدِيهِمَا الأَزْلاَمُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَمَا وَاللَّهِ قَدْ عَلِمُوا أَنَّهُمَا لَمْ يَسْتَقْسِمَا بِهَا قَطُّ ‏"‏‏.‏ فَدَخَلَ الْبَيْتَ، فَكَبَّرَ فِي نَوَاحِيهِ، وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1601