امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن ابی خالد نے حدیث بیان کی‘ از حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا‘ پس بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام (ابراہیم) کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور آپ کے ساتھ وہ صحابہ تھے جو آپ کے لیے لوگوں سے سترہ بنے ہوئے تھے‘ پس ایک شخص نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تھے؟ تو انہوں نے کہا: نہیں!
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْكَعْبَةَ قَالَ لاَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1600