Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 159

انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پانی کا برتن منگایا اور اپنے دونوں ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی انڈیلا پھر ان دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا پھر اس سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک تین بار دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں تک تین بار دھویا، پھر کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا پھر دو رکعت نماز اس طرح پڑھی جس میں اپنے نفس سے کوئی بات نہ کی (اپنے اختیار سے کوئی بات نہ سوچی) تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

حدَّثنا عَبْدُ العَزِيزِ بنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ، قالَ: حدَّثني إِبْراهِيمُ بنُ سَعْدٍ، عن ابْنِ شِهابٍ: أَنَّ عَطاءَ بنَ يَزِيدَ أخبَرَه: أَنَّ حُمْرانَ مَوْلَى عُثْمانَ أخبَرَه:أَنَّهُ رَأَى عُثْمَانَ بنَ عَفَّانَ دَعا بِإِناءٍ، فَأَفْرَغَ على كَفَّيْهِ ثَلاثَ مِرارٍ فَغَسَلَهُما، ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ في الإِناءِ، فَمَضْمَضَ، واسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَيَدَيْهِ إلى المَرْفِقَيْنِ ثَلاثَ مِرارٍ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثَ مِرارٍ إلى الكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ

مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذا، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لا يُحَدِّثُ فيهما نَفْسَهُ، غُفِرَ لَهُ ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 159