امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از سالم از والد خود‘ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ‘ حضرت اسامہ بن زید‘ حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم‘ بیت اللہ میں داخل ہوئے‘ پھر ان پر دروازہ بند کر دیا‘ پس جب انہوں نے دروازہ کھولا تو سب سے پہلے میں داخل ہوا‘ پھر میری حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی‘ پس میں نے ان سے سوال کیا: کیا اس میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! دو یمنی ستونوں کے درمیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلاَلٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمْ فَلَمَّا فَتَحُوا، كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ وَلَجَ، فَلَقِيتُ بِلاَلاً فَسَأَلْتُهُ هَلْ صَلَّى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ، بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1598