Sahih Al Bukhari 1593

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم نے حدیث بیان کی از الحجاج بن حجاج از قتادہ از عبد اللہ بن ابی عتبہ از حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:

یاجوج اور ماجوج کے خروج کے بعد (بھی) ضرور بیت اللہ کا حج کیا جائے گا اور عمرہ کیا جائے گا۔

ابان اور عمران نے عبد اللہ بن ابی عتبہ کی متابعت کی ہے از قتادہ‘ اور عبد الرحمن نے کہا از شعبہ: انہوں نے بیان کیا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ بیت اللہ کا حج کیا جائے گا اور پہلی روایت اکثر سے مروی ہے۔ قتادہ نے عبد اللہ سے سماع کیا ہے اور عبد اللہ نے ابو سعید سے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ لَيُحَجَّنَّ الْبَيْتُ وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ أَبَانُ وَعِمْرَانُ عَنْ قَتَادَةَ‏.‏ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ ‏"‏ لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لاَ يُحَجَّ الْبَيْتُ ‏"‏‏.‏ وَالأَوَّلُ أَكْثَرُ، سَمِعَ قَتَادَةُ عَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدُ اللَّهِ أَبَا سَعِيدٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1593