امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ (ح) اور مجھے محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ نے خبر دی وہ ابن المبارک ہیں‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن ابی حفصہ نے خبر دی از الزہری از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ
لوگ رمضان کے فرض کیے جانے سے پہلے دس محرم کا روزہ رکھتے تھے اور یہ وہ دن تھا جس دن کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا‘ پھر جب اللہ نے رمضان (کے روزے) فرض کر دیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دس محرم کا روزہ رکھنا چاہے‘ وہ اس دن کا روزہ رکھے اور جو اس کو ترک کرنا چاہے تو وہ اس کو ترک کر دے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ ـ هُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ ـ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانُوا يَصُومُونَ عَاشُورَاءَ قَبْلَ أَنْ يُفْرَضَ رَمَضَانُ، وَكَانَ يَوْمًا تُسْتَرُ فِيهِ الْكَعْبَةُ، فَلَمَّا فَرَضَ اللَّهُ رَمَضَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ شَاءَ أَنْ يَصُومَهُ فَلْيَصُمْهُ، وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَتْرُكَهُ فَلْيَتْرُكْهُ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1592