Sahih Al Bukhari 1590

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے الزہری نے حدیث بیان کی از ابی سلمہ از ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت منیٰ میں تھے‘ آپ نے فرمایا: کل قربانی کے دن ہم خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں انہوں نے کفر پر قسمیں کھائی تھیں‘ اس سے آپ کی مراد وادی المحصب تھی‘ اس کی وجہ یہ تھی کہ قریش اور کنانہ نے بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب یا بنو المطلب کے خلاف قسمیں کھائی تھیں کہ ان سے نکاح نہ کرنا‘ ان سے خرید و فروخت نہ کرنا حتیٰ کہ یہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے حوالے کر دیں۔

اور سلامہ نے کہا از عقیل اور یحییٰ بن الضحاک از اوزاعی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نے خبر دی‘ ان دونوں نے کہا: بنی ہاشم اور بنی المطلب۔ امام بخاری نے کہا: بنو المطلب اشبہ بالحق ہے۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْغَدِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ بِمِنًى ‏ "‏ نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ‏"‏‏.‏ يَعْنِي ذَلِكَ الْمُحَصَّبَ، وَذَلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَوْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لاَ يُنَاكِحُوهُمْ، وَلاَ يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ وَيَحْيَى بْنُ الضَّحَّاكِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ وَقَالاَ بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَشْبَهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1590