Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1589

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا : ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری' انہوں نے کہا : مجھے ابو سلمہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (منیٰ سے لوٹ کر) مکہ آنے لگے تو آپ نے فرمایا : کل ہم ان شاء اللہ خیف بنی کنانہ میں اتریں گے' جہاں کفار نے کفر پر قسمیں کھائی تھیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أَرَادَ قُدُومَ مَكَّةَ ‏ "‏ مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1589