Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1573

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن علیہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے خبر دی از نافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حرم کی سرحد کے قریب پہنچتے تو لبیک کہنا موقوف کر دیتے‘ پھر ذی طویٰ میں رات گزارتے‘ پھر لوگوں کے ساتھ صبح کی نماز پڑھتے اور غسل کرتے اور یہ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے۔

حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ إِذَا دَخَلَ أَدْنَى الْحَرَمِ أَمْسَكَ عَنِ التَّلْبِيَةِ، ثُمَّ يَبِيتُ بِذِي طُوًى، ثُمَّ يُصَلِّي بِهِ الصُّبْحَ وَيَغْتَسِلُ، وَيُحَدِّثُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1573