امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اس وقت ہم یہ پڑھ رہے تھے: ”لبیک اللّٰھم لبیک بالحج“ (جب ہم مکہ پہنچے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم حج کے احرام کو عمرہ کر دیں۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَقُولُ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ بِالْحَجِّ. فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَعَلْنَاهَا عُمْرَةً.
Reference: Sahih Al Bukhari 1570