Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 156

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی از ابواسحاق انہوں نے کہا: اس حدیث کو ابوعبیدہ نے ذکر نہیں کیا، لیکن عبدالرحمن بن الاسود نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ سنا ہے کہ

نبی ﷺ قضاء حاجت کے لیے آئے اور مجھے حکم دیا کہ میں آپ کو تین پتھر (یا مٹی کے ڈھیلے) لا کر دوں، پس مجھے دو پتھر مل گئے، میں نے تیسرے پتھر کو تلاش کیا تو وہ مجھے نہیں ملا تو میں نے گوبر (کا ٹکڑا) اٹھا لیا، پس وہ آپ کے پاس لے آیا، آپ نے دو پتھر لے لیے اور گوبر کو پھینک دیا اور فرمایا: یہ نجس ہے۔

اور ابراہیم بن یوسف نے اپنے والد سے انہوں نے ابواسحاق سے روایت کی ہے کہ مجھے عبدالرحمن نے حدیث بیان کی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: لَيْسَ أَبُو عُبَيْدَةَ ذَكَرَهُ، وَلَكِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ يَقُولُ

أَتَى النَّبِيُّ ﷺ الْغَائِطَ، فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، فَوَجَدْتُ حَجَرَيْنِ، وَالْتَمَسْتُ الثَّالِثَ فَلَمْ أَجِدْهُ، فَأَخَذْتُ رَوْثَةً فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَأَلْقَى الرَّوْثَةَ، وَقَالَ: هَذَا رِكْسٌ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 156