Sahih Al Bukhari 1568

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو شہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:

میں تمتع کی حالت میں عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آیا‘ ہم آٹھ ذوالحجہ سے تین دن پہلے مکہ پہنچے تھے‘ مجھ سے اہل مکہ کے لوگوں نے کہا: اب تمہارا حج مکی ہو جائے گا‘ پھر میں نے عطاء کے پاس جا کر مسئلہ پوچھا‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ اس دن حج کیا جس دن انہوں نے قربانی کے جانور آپ کے ساتھ روانہ کیے‘ ان لوگوں نے حج افراد کا احرام باندھا ہوا تھا تو آپ نے ان سے فرمایا: تم لوگ طواف اور صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر کے اپنا احرام کھول دو‘ اور اپنے بال کاٹ لو‘ پھر اسی طرح بغیر احرام کے ٹھہرے رہو حتیٰ کہ جب آٹھ ذوالحجہ کا دن ہو تو تم حج کا احرام باندھ لینا اور اپنے پہلے طواف اور سعی کے ساتھ اس کو ملا کر حج تمتع کر لو‘ انہوں نے کہا: ہم اس کو تمتع کیسے کریں ہم نے تو احرام باندھتے وقت صرف حج (افراد) کی نیت کی تھی؟ آپ نے فرمایا: وہی کرو جس کا میں نے حکم دیا ہے‘ پس اگر میں نے ہدی (قربانی) روانہ نہ کی ہوتی تو میں بھی اسی طرح کرتا جس کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے‘ لیکن (میں کیا کروں کہ) جب تک قربانی اپنے محل (منیٰ) میں نہ پہنچ جائے تو احرام کی وجہ سے جو چیز مجھ پر حرام ہو چکی ہے وہ حلال نہیں ہو سکتی‘ تو پھر ان لوگوں نے ایسا ہی کر لیا۔

امام بخاری نے کہا: ابو شہاب سے صرف یہی ایک حدیث مسند (متصل) مروی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، قَالَ قَدِمْتُ مُتَمَتِّعًا مَكَّةَ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْنَا قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بِثَلاَثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ لِي أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ تَصِيرُ الآنَ حَجَّتُكَ مَكِّيَّةً‏.‏ فَدَخَلْتُ عَلَى عَطَاءٍ أَسْتَفْتِيهِ فَقَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ حَجَّ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ سَاقَ الْبُدْنَ مَعَهُ، وَقَدْ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ مُفْرَدًا، فَقَالَ لَهُمْ ‏"‏ أَحِلُّوا مِنْ إِحْرَامِكُمْ بِطَوَافِ الْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَقَصِّرُوا ثُمَّ أَقِيمُوا حَلاَلاً، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ فَأَهِلُّوا بِالْحَجِّ، وَاجْعَلُوا الَّتِي قَدِمْتُمْ بِهَا مُتْعَةً ‏"‏‏.‏ فَقَالُوا كَيْفَ نَجْعَلُهَا مُتْعَةً وَقَدْ سَمَّيْنَا الْحَجَّ فَقَالَ ‏"‏ افْعَلُوا مَا أَمَرْتُكُمْ، فَلَوْلاَ أَنِّي سُقْتُ الْهَدْىَ لَفَعَلْتُ مِثْلَ الَّذِي أَمَرْتُكُمْ، وَلَكِنْ لاَ يَحِلُّ مِنِّي حَرَامٌ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْىُ مَحِلَّهُ ‏"‏‏.‏ فَفَعَلُوا‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ أَبُو شِهَابٍ لَيْسَ لَهُ مُسْنَدٌ إِلَّا هَذَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1568