Sahih Al Bukhari 1567

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو جمرہ نصر بن عمران الضبعی نے خبر دی‘ انہوں نے کہا:

میں نے حج تمتع کیا تو مجھے بعض لوگوں نے منع کیا‘ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے تمتع کرنے کا حکم دیا‘ پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھ سے کہہ رہا ہے: (تمہارا) حج مقبول ہے اور عمرہ بھی مقبول ہے‘ پھر میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس کی خبر دی‘ تو انہوں نے بتایا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے‘ پھر حضرت ابن عباس نے فرمایا: تم میرے پاس ٹھہرو حتیٰ کہ میں تمہیں اپنے مال سے حصہ دوں۔ شعبہ نے کہا: میں نے ابو جمرہ سے پوچھا: اس کی کیا وجہ تھی؟ تو انہوں نے کہا: اس خواب کی وجہ سے جو میں نے دیکھا تھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَمْرَةَ، نَصْرُ بْنُ عِمْرَانَ الضُّبَعِيُّ قَالَ تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَأَمَرَنِي، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَجُلاً يَقُولُ لِي حَجٌّ مَبْرُورٌ وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ، فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي أَقِمْ عِنْدِي، فَأَجْعَلَ لَكَ سَهْمًا مِنْ مَالِي‏.‏ قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِمَ فَقَالَ لِلرُّؤْيَا الَّتِي رَأَيْتُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1567