Sahih Al Bukhari 1566

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ”ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی‘ (ح) اور ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ انہوں نے کہا:

یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ لوگوں نے عمرہ کر کے احرام کھول دیا اور آپ نے ابھی تک عمرہ کرنے کے بعد احرام نہیں کھولا؟ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے سر کے بالوں کو چپکا لیا تھا اور اپنی قربانی کے گلے میں ہار ڈال دیا تھا تو میں جب تک نحر (قربانی) نہ کر لوں احرام نہیں کھولوں گا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ،‏.‏ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ ـ رضى الله عنهم ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ قَالَ ‏ "‏ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلاَ أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1566