امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن محمد مکی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ بن سعید بن عمرو المکی نے حدیث بیان کی از جد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی ﷺ قضاء حاجت کے لیے نکلے تو میں آپ کے پیچھے پیچھے گیا، آپ ادھر ادھر نہیں دیکھتے تھے، میں آپ کے قریب ہوا تو آپ نے فرمایا: مجھے پتھر تلاش کر کے لا کر دو میں ان سے استنجاء کروں گا اور میرے پاس ہڈی اور گوبر نہ لانا، میں کپڑے کی ایک طرف میں پتھر لے کر آیا، پس وہ میں نے آپ کے پہلو میں لا کر دیے اور آپ سے منہ پھیر لیا، جب آپ قضاء حاجت سے فارغ ہو گئے تو آپ نے ان پتھروں سے استنجاء کیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَكِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْمَكِّيُّ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ
اتَّبَعْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَخَرَجَ لحَاجَتِهِ، فَكَانَ لَا يَلْتَفِتُ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقَالَ: ابْغِنِي أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضْ بِهَا أَوْ نَحْوَهُ وَلَا تَأْتِنِي بِعَظْمٍ وَلَا رَوْثٍ. فَأَتَيْتُهُ بِأَحْجَارٍ بِطَرَفِ ثِيَابِي، فَوَضَعْتُهَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَعْرَضْتُ عَنْهُ، فَلَمَّا قَضَى أَتْبَعَهُ بِهِنَّ.
Reference: Sahih Al Bukhari 155